ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے پی بلڈرزبھلے ڈوب جائیں لیکن جمع کرائیں 2000کروڑ روپے، ہمیں خریداروں کی فکر:سپریم کورٹ

جے پی بلڈرزبھلے ڈوب جائیں لیکن جمع کرائیں 2000کروڑ روپے، ہمیں خریداروں کی فکر:سپریم کورٹ

Mon, 11 Sep 2017 20:01:03    S.O. News Service

نئی دہلی،11؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)خودکودیوالیہ قراردئے جانے کی کوشش میں لگے جے پی انفراٹیک گروپ پر سپریم کورٹ کا سخت رخ برقرار ہے۔عدالت نے کمپنی 2000کروڑ روپے اداکرنے کاحکم دیاہے۔عدالت نے اس کے لئے 27اکتوبر تک کا وقت دیا ہے۔سپریم کورٹ نے اس کمپنی کے ایم ڈی سمیت تمام ڈائریکٹرز پرباہرجانے پر پابندی لگادی ہے اور کہا ہے کہ اگر ضروری ہو تو بیرون ملک سفر کرنے کیلئے عدالت سے پہلے اجازت لیں۔عدالت نے کمپنی پر ایک مضبوط موقف اختیار کیا اور کہا کہ اگر کمپنی بنگال کی خلیج میں ڈوبتی ہے تو ڈوب جائے، ہم گھر کے خریداروں کے بارے میں فکر مند ہیں،کورٹ نے اس کے ساتھ ہی بینکوں کوجے پی کے فلیٹ خریدنے کیلئے ہوم لون لینے والوں کے ساتھ نرمی برتنے کاحکم دیاہے۔

آپ کو بتادیں کہ چتراشرماسمیت جے پی انفراکے دوسرے فلیٹ خریداروں نے کمپنی کودیوالیہ قراردئے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں عوامی مفادکی عرضی دائرکی تھی۔اس میں انہوں نے کہا کہ انہیں ابھی تک اپنے گھروں کا قبضہ نہیں ملا ہے اور کمپنی کودیوالیہ قراردینے کی کاروائی انہیں منجدھارمیں ڈال دے گی۔


Share: